تاسیس
یوں تو قم المقدس کی سرزمین اہل علم و عمل سے لبریز ہے، یہاں حوزہ علمیہ اور بڑے بڑے علمی مراکز و مدارس دنیا بھر کو مکتب اہل بیت سے روشناس کرانے میں بھرپور سرگرم عمل ہیں اور بہت سے قرآنی مکاتب بچوں کو قرآن، تجوید، ناظرہ، اور حفظ وغیرہ کی تعلیم دیتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ مکاتب عربی، فارسی میں تو موجود تھے لیکن اردو زبان سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعداد چشمگیر ہونے کے باوجود تعلیم دینے والا کوئی مکتب موجود نہیں تھا جو اپنے ماحول اور فرہنگ و ثقافت کے مطابق بچوں کو قرآن و دینیات کی بھرپور تعلیم کا انتظام کرے لہذا اس ضرورت کے پیش نظر بعض مخلص و صاحبان نظر سے مشورہ کے بعد حقیر نے ۲۰۰۴ ء میں یہ مکتب قائم کیا تاکہ بچوں کو اپنے ماحول اور کلچر کے مطابق قرآن و مذہب اہل بیت سے روشناس کرایا جاسکے اور ان میں یہ صلاحیت بھی پیدا کی جاسکے کہ وہ دوسروں کو بھی ان تعلیمات سے بہرہ مند کرسکیں.